جنوبی وزیرستان میں سابق صوبائی وزیرشیر اعظم کابھتیجا اغواء کرلیا گیا ،سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا

پیر 7 اپریل 2014 19:37

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) جنوبی وزیرستان کے علاقے طوی خورا میں سابق صوبائی وزیر شیر اعظم کے بھتیجے کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے طوی خورا میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق صوبائی وزیر شیر اعظم کے بھتیجے عتیق الرحمان کو ساتھیوں سمیت اغواکرلیا عتیق الرحمان جنوبی وزیرستان کے علاقے طوی خورا میں شکار کے لئے گئے تھے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :