کراچی ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری ،کیماڑی میں گینگ وار کارندہ ملا نذیر مقابلے میں مارا گیا

پیر 7 اپریل 2014 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ۔پیر کو کیماڑی میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کا اہم کارندہ مارا گیا ۔مختلف علاقوں سے چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 42افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔عباس ٹاوٴن میں پولیس موبائل پر کریکر حملے کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار زخمی جبکہ پاک کالونی میں ایک شخص ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کیماڑی میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم کارندے ملا نذیر کو مار گرایا۔ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق ساوتھ زون پولیس نے کیماڑی میں کارروائی کی جس میں لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر ماراگیا، ملانذیر عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی تھا،اور تارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں سمیت سو سے زائد مقدمات میں ملوث تھا،ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم کے سر کی قیمت پچیس لاکھ مقرر تھی۔ادھر عباس ٹاوٴن میں عباس ٹاوٴن میں نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر دو کریکر حملے کئے جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ا بھی تک کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب پولیس نے گارڈن میں جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران سات ملزمان دھر لیے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ایسٹ زون پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران اشتہاری اور مفرور ملزمان سمیت 35ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ پاک کالونی کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

متعلقہ عنوان :