کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر خاموش نہیں رہیں گے ،فیصل سبزواری

پیر 7 اپریل 2014 16:46

کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر خاموش نہیں رہیں گے ،فیصل سبزواری

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پولیس جعلی مقابلوں کی آڑ میں ہمارے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کررہی ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پولیس کے سارے مقابلے جعلی نہیں ہوتے،ان میں زیادہ تر دہشت گرد مارے جاتے ہیں۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہو ا۔

(جاری ہے)

وقفہ سوالات کے دوران قائد حزب اختلاف لیڈر فیصل سبزواری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے من ما نیا ں کررہے ہیں۔ ان کو کس نے اختیات دیا ہے کہ ملزموں کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے گولی کی شکل میں فیصلہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنا ن کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔اس موقع پر سندھ حکوت کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ پولیس کے سارے مقابلے جعلی نہیں ہوتے ایم کیو ایم اپنے لوگوں کی فہرست دے ہم تعاون کرئینگے۔اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ دونوں پارٹیاں آپس میں بیٹھ کر بات کریں۔

متعلقہ عنوان :