آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ٹیم میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

پیر 7 اپریل 2014 15:52

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ٹیم میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2014 کے لئے ورلڈ ٹی 20 ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ٹیم میں بھارت کے 4 ویسٹ انڈیز کے 3، جنوبی افریقا کے 2 جبکہ سری لنکا، آسٹریلیا، ہالینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی قائد مہندر سنگھ دھونی کو ہی عالمی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت سے روہت شرما، ویراٹ کوہلی، روی چندرن ایشون جبکہ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور جین پال ڈومینی شامل کئے گئے ہیں۔

عالمی ٹیم میں وہسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی، سیموئیل بدری اور کرشمار سنتوکی شامل ہیں، اس کے علاوہ سری لنکا کے لیستھ ملنگا، آسٹریلیا کے گلین میکس ویل اور ہالینڈ کے اسٹیفن مائی برگ بھی 12رکنی ٹیم مین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :