بلاول بھٹو کو ملنے والے دھمکی آمیز خط سے متعلق مطمئن نہیں ،رانا ثناء اللہ

پیر 7 اپریل 2014 15:45

بلاول بھٹو کو ملنے والے دھمکی آمیز خط سے متعلق مطمئن نہیں ،رانا ثناء ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو ملنے والے دھمکی آمیز خط سے متعلق مطمئن نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ تصدیق کے لیے ان سے خط کی کاپی مانگی ہے،کیونکہ اس طرح کی دھمکی دینے میں رحمن ملک کا کوئی ثانی نہیں، یہ بات انہوں نے فیصل آباد کے زرعی یونی ورسٹی آڈیٹوریم میں پولیس ملازمین کو محکمانہ ترقی دینے کی تقریب سے خطاب میں کہی،ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے دورے پر ان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،انھوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،رانا ثنااللہ نے کہا کہ پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔