آل پاکستان نیشنل سیونگز چمپئن ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز11 اپریل سے اسلام آباد میں ہو رہا ہے

پیر 7 اپریل 2014 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) آل پاکستان نیشنل سیونگز چمپئن ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز11 اپریل سے اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے 9شہروں کی ٹمیں حصہ لیں گی ۔نیشنل سیونگز ایمپلائزیونین پاکستان کے زیراہتمام بھٹوکرکٹ سٹیڈیم G/7اسلام آباد ہونے والے اس دوروزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں کوتین گروپس میں تقسیم کیاگیاہے ابتدائی تقریب کے مہمان خصوصی صدر نیشنل سیونگ ایمپلائزیونین خواجہ صغیرریاض ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے جو تین گروپس رکھے گئے ہیں ۔پہلے گروپ میں گوجرانوالہ ،لاہور اورڈی آئی اے تھنڈرز دوسرے گروپ میں اسلام آباد،ملتان اورکراچی جبکہ تیسرے گروپ میں پشاور،سی ڈی این ایس سٹارز اورایبٹ آبادکی ٹیمیں شامل ہوں گی ۔

(جاری ہے)

نیشنل سیونگز یونین پاکستان کے میڈیا ایڈوائزر عبدالسمیع کے مطابق تمام ٹیمیں 10 اپریل کی شام اسلام آباد پہنچ جائیں گی جن کی رہائش و طعام کا اہتمام کر دیا گیا ہے۔

ہرمیچ چھ اوورز پرمشتمل ہوگا ،ٹورنامنٹ کافائنل میچ بارہ اپریل کوکھلایاجائے گا ۔میڈیا ایڈوائزر کے مطابق سیونگز یونین نے اپنی طرز کا یہ دوسرا بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کرایا ہے جس میں شرکت کیلئے تمام شہروں کی ٹیموں نے دلچسپی ظاہر کی تاہم ان میں سے 9 ٹیموں کو سلیکٹ کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں نیشنل سیونگز یونین و انتظامیہ کے ذمہ داران سمیت دیگر یونینز کے عہدیداران کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :