آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2014 کافائنل جیتنے پرسری لنکاکی ٹیم دوسرے سے پہلے نمبرپرآگئی

پیر 7 اپریل 2014 14:57

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2014 کافائنل جیتنے پرسری لنکاکی ٹیم دوسرے سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2014 کافائنل جیتنے پرسری لنکاکی ٹیم دوسرے سے پہلے نمبرپرآگئی جبکہ ہارنے والی بھارتی ٹیم پہلے سے دوسرے نمبرپرآگئی۔ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعدآئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم رینکنگ کے مطابق سری لنکا کی ٹیم پہلے ،بھارت دوسرے اورپاکستان تیسرے نمبرپرہے ۔

نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ کے مطابق سری لنکا نے32میچوں میں3714پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ133ہے۔ دوسرے نمبرپربھارت نے25میچوں میں2725پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ130ہے۔تیسرے نمبرپرپاکستان نے44میچوں میں4070پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ120ہے۔چوتھے نمبرپرجنوبی افریقہ نے36میچوں میں3542پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ118ہے۔

(جاری ہے)

پانچویں نمبرپرویسٹ انڈیز نے 34 میچوں میں3304پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ114ہے۔

چھٹے نمبرپرآسٹریلیا نے35میچوں میں3201پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ110ہے۔ساتویں نمبرپرنیوزی لینڈ نے33میچوں میں2891پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ107ہے۔ آٹھویں نمبر پر انگلینڈ نے 38 میچوں میں 3133پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ102ہے۔نویں نمبرپرآئرلینڈ نے18میچوں میں1108پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ85ہے۔ دسویں نمبرپربنگلہ دیش نے22میچوں میں1280پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ71ہے۔

گیارہویں نمبرپرافعانستان نے 15 میچوں میں 928پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ66ہے۔بارہویں نمبرپرہالینڈ نے18میچوں میں932پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 62 ہے ۔ تیرہویں نمبرپرزمباوے نے18میچوں میں695پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ50ہے۔چودھویں نمبرپرسکاٹ لینڈ نے 13 میچوں میں 545 پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ50ہے۔پندرہویں نمبرپرکینیا نے17میچوں میں633پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 42 ہے ۔ سولہویں نمبر پر کینیڈا نے 8 میچوں میں 11 پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ2ہے۔

متعلقہ عنوان :