آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2014 ء جیتنے پرسری لنکن کھلاڑیوں پرڈالروں کی بارش ہو گئی

پیر 7 اپریل 2014 14:52

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2014 ء جیتنے پرسری لنکن کھلاڑیوں پرڈالروں کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2014 ء جیتنے پرسری لنکن کھلاڑیوں پرڈالروں کی بارش ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کوشکست دے کرپہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بونس کی رقم میں تین گنااضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ٹیم کو بنگلہ دیش میں جیتنے کی صورت میں 15لاکھ ڈالر ادا کیے جائیں گے جس میں پانچ لاکھ ڈالر کی اصل رقم میں 10لاکھ ڈالر کا اضافہ کیا گیا۔اسکے علاوہ بھی سری لنکن ٹیم کومختلف ذرائع سے لاکھوں ڈالرزانعامات کی شکل میں ملیں گے۔