اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں مقیم چینی باشندے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

پیر 7 اپریل 2014 14:48

اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں مقیم چینی باشندے نے مبینہ طور پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں مقیم چینی باشندے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چینی سفارتخانے میں کارپینٹر کا کام کرنے والے ہو یاچن نامی چینی باشندے کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش ملی، ذرائع نے بتایا کہ مبینہ خودکشی کی اطلاع متعلقہ پولیس کو ہو یاچن کے دوست نے دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے پولی کلینک ہسپتال بھیج دیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی اس کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :