کراچی میں پولیس نے کیماڑی میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم کارندے ملا نذیر مارا گیا

پیر 7 اپریل 2014 14:48

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں پولیس نے کیماڑی میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم کارندے ملا نذیر مارا گیا ، ملزم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے، سو سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر تھی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق ساؤتھ زون پولیس نے کیماڑی میں کارروائی کی جس میں لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر ماراگیا، ملانذیر عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی تھا،اور تارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں سمیت سو سے زائد مقدمات میں ملوث تھا،ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم کے سر کی قیمت پچیس لاکھ مقرر تھی، دوسری جانب کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر دو کریکر حملے کئے جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ بھی تک کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :