کراچی ،نجی بنک لاکرز میں نقب زنی کا مقدمہ تھانہ سولجر بازار میں درج کرلیا گیا

پیر 7 اپریل 2014 14:39

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) کراچی میں نجی بنک لاکرز میں نقب زنی کا مقدمہ تھانہ سولجر بازار میں درج کرلیا گیا ، پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔نجی بنک لاکرز میں نقب زنی کا مقدمہ ایف ائی آر نمبرچوراسی 2014کے تحت لاکرز انچارج جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سولجربازار کے مطابق سکیورٹی گارڈ برکت علی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق بنک لاکرز کی سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر درست نہیں۔فوٹیج کے محفوظ ہونے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔پولیس کے مطابق بنک میں لاکرز کی تعداد 1670 ہے۔ جن میں سے ساٹھ لاکرز توڑے گئے۔ آٹھ لاکرز کسی کے زیر استعمال نہیں تھے جبکہ باون صارفین لاکرز میں محفوظ قیمتی سامان سے محروم ہوئے۔

متعلقہ عنوان :