الحمرا میں خفیہ کیمرے لگانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

پیر 7 اپریل 2014 14:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) الحمرا میں خفیہ کیمرے لگانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ، انتظامیہ کیمرے لگانے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرنے میں ناکام ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے ممکنہ کاروائی کے پیش نظر سینما گھروں اور ڈرامہ تھیٹروں کی انتظامیہ کو سکیورٹی کے نظام کر بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ الحمرا آرٹس کونسل کو تھانہ سول لائن کی جانب سے الحمرا میں سکیورٹی کے نظام کر بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر الحمرا میں خفیہ کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر دو ماہ گزرنے کے باوجود انتظامیہ خفیہ کیمرے لگانے میں ناکام رہی ہے ۔