مشہور زمانہ پنجابی فلم ” بنارسی ٹھگ “ کا پاٹ ٹو ” آج دے بنارسی ٹھگ “ بنانے کا فیصلہ

پیر 7 اپریل 2014 14:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) ہدایتکار نسیم حیدر شاہ نے مشہور زمانہ پنجابی فلم ” بنارسی ٹھگ “ کا پاٹ ٹو ” آج دے بنارسی ٹھگ “ بنانے کا فیصلہ کر لیا جس میں میں اداکار شفقت چیمہ اور سخاوت ناز مرکزی کردار ادا کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ ہدایتکار نسیم حیدر شاہ نے فلم ” بنارسی ٹھگ “ کا پاٹ ٹو بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پہلی ” بنارسی ٹھگ “ میں باس کا کردار الیاس کشمیری (مرحوم ) نے ادا کیا تھا اب یہ کردار شفقت چیمہ ادا کریں گے جبکہ منور ظریف والا کردار سخاوت ناز ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ہدایتکار نسیم حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ میں اچھی اور کامیڈی فلم بنا کر لوگوں کو عید الفطر پر تحفہ دینا چاہتا ہوں اور منور ظریف ( مرحوم ) کو سخاوت ناز کے کردار میں دوبارہ زندہ کر رہا ہوں ۔

سخاوت ناز کا کہنا ہے کہ فلم ” بنارسی ٹھگ “ میں مجھے لیجنڈ فنکار منور ظریف کی جگہ کاسٹ کیا گیا ہے ۔ منور ظریف بڑے اداکار تھے ان کے فن تک پہنچنا بہت مشکل ہے مگر میری خوش قسمتی ہے کہ ہدایتکار نسیم حیدر شاہ نے مجھے منور ظریف کا کردار دیا جو میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے ۔ فلم کی شوٹنگ 14اپریل سے شروع کر دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :