فلمسٹار ہما علی نے دوبارہ اسٹیج ڈراموں میں پرفارمنس شروع کر دی

پیر 7 اپریل 2014 14:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) فلمسٹار ہما علی نے دوبارہ اسٹیج ڈراموں میں پرفارمنس شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ ہما علی نے اپنی والدہ کی علالت کی وجہ سے ایک ماہ سے اسٹیج ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی ۔

(جاری ہے)

والدہ کی صحتیابی کے بعد اداکارہ ہما علی نے دوبارہ اسٹیج ڈراموں میں اداکاری شروع کر دی ہے اور ان دنوں وہ ناز تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامے ” آج دنیا مطلب دی “ میں پرفارمنس کر رہی ہیں جس کو بیحد سراہا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :