الحمرا ہال lمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ” نیناں دغا باز “ میں پروڈیوسر کی موجیں ہو گئیں
پیر 7 اپریل 2014 14:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) الحمرا ہال lمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ” نیناں دغا باز “ میں پروڈیوسر کی موجیں ہو گئیں ، فارما سوٹیکل کمپنی نے الحمرا ہال lمیں اداکار سخاوت ناز کا ڈرامہ دیکھنے کیلئے 450ایڈوانس ٹکٹیں بک کروا کر ڈرامہ دیکھا ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ میڈیسن کمپنی نے سخاوت ناز کو اپنے شو میں پرفارم کرنے کے لئے مدعو کیا تھا مگر سخاوت ناز الحمرا میں جاری اسٹیج ڈرامہ ” نیناں دغا باز “ میں پرفارم کر رہے ہیں جس کے باعث انہوں نے شو میں پرفارم کرنے سے معذرت کر لی ۔
اس صورتحال پر کمپنی کی انتظامیہ نے الحمرا میں ان کا ڈرامہ دیکھنے کا فیصلہ کیا اور 450ٹکٹیں ایڈوانس بک کروا کر ڈرامہ دیکھا ۔ ڈرامے کے اختتام پر میڈیسن کمپنی کے عہدیدار اور دیگر ملازمین سخارت ناز کے ساتھ گلے ملنے کے ساتھ تصویریں بھی بناتے رہے ۔ ایک ساتھ 450ٹکٹیں فروخت ہونے پر ڈرامہ پروڈیوسر کے چہرے پر خوشی کے رنگ چھائے رہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.