ڈی جی رینجرز قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 9 اپریل سے شروع ہوگی

پیر 7 اپریل 2014 14:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام ڈی جی رینجرقومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 9 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی۔پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے پندرہ ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ جن میں چار صوبوں سمیت پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جمون و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان آرمی کی ریڈ اور بلیو دوٹیمیں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ایک لاکھ 75 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کو ایک لاکھ جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 75 ہزار روپے انعام دیا جائے گا اورچیمپئن شپ 15 اپریل تک جاری رہے گی۔ کرنل وسیم نے کہا کہ چیمپئن شپ کے دوران عمدہ کارکردگی دکھانے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیت کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔ جن کو بہترین کوچز جدید اور اعلی تربیت دیں گے۔ ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ 24 سے 28 مئی تک ازبکستان میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :