کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نظرنہیں آئیں گے

پیر 7 اپریل 2014 14:26

کولمبو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم میں بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے اب بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نظرنہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں بلے بازوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد وہ اس طرز کرکٹ کے بین الاقوامی میچوں میں حصہ نہیں لیں گے۔کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے عصر حاضر کے دو ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں

متعلقہ عنوان :