طالبان کی سیاسی شوریٰ نے بندوبستی علاقہ جات میں آنے سے انکار کر دیا

پیر 7 اپریل 2014 13:07

طالبان کی سیاسی شوریٰ نے بندوبستی علاقہ جات میں آنے سے انکار کر دیا

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) طالبان کی سیاسی شوریٰ نے اعتماد کی عدم بحالی تک بندو بستی علاقہ جات میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں سیاسیٰ نے طالبان کمیٹی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے موقف اختیار کیا ہے کہ اعتماد کی مکمل بحالی قبائلی علاقہ جات میں ہی مذاکرات ہوں گے۔ اس دوران جب اعتماد کی فضاء برقرار ہو جائے۔

(جاری ہے)

تو مرحلہ وار مذاکرات کیلئے کہیں بھی جانے کو تیار ہیں۔ دوسری طرف حکومت نے بھی قبائلی علاقہ جات میں مذاکزات کو ساز گار بنانے کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔ جنوبی وزیرستان کی دو تحصیلوں میں فوجی چیک پوسٹوں کو خالی کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہو چکی ہیں۔ جن میں تحصیل مکین کے ساتھ جبکہ سارو روغا کی چار چک پوسٹیں شامل ہیں۔ خالی کی جانے والی چیک پوسٹوں میں کانی غار، موہنی خان سرائے چیک پوسٹ، لڑما چیک پوسٹ، تارو عارضے چیک پوسٹ شامل ہے۔ جن کی حکومتی ذرائع اور طالبان ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :