مالنگا آخر میں اچھی بولنگ کرتے ہیں،دس ،پندرہ رنز کم بنے،دھونی

پیر 7 اپریل 2014 12:28

مالنگا آخر میں اچھی بولنگ کرتے ہیں،دس ،پندرہ رنز کم بنے،دھونی

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے فائنل میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ویرات کوہلی نے بہترین اننگزکھیلی، تاہم یہ ہماری بدقسمتی تھی کہ ہم نے 10سے15رنزکم بنائے۔انھوں نے کہا کہ سری لنکاکے بولروں نے آخری4اوورزمیں بہت اچھی بولنگ کی۔

انکا کہنا تھا کہ مالنگا کوآخرکے اوورزمیں کھیلنامشکل ہوتاہے۔اور ایسا ہی ہوا انھوں نے اچھی بولنگ کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں پہلی شکست ہے۔ادھر بھارت کے ویرات کوہلی مین آف دی ٹورنامنٹ قرارپائے ہیں۔اس ایونٹ میں انھوں نے 319رنزبنائے۔دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں پربھارتی میڈیانے شدیدتنقید کی۔اور کہا کہ بھارتی بیٹس مینوں نے رنزبہت کم بنائے۔جس کی وجہ سے بھارت میچ میں کامیاب نہیں ہوسکا۔بھارتی میڈیامیں یہبحث بھی جاری ہے کہ شکست کے ذمہ دار یووراج سنگھ ہیں یادھونی؟ جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ یووراج سنگھ کے گھر پر مشتعل لوگوں نے پتھراؤ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :