نوعمر لڑکیوں کا ریپ کرنے پرسعودی معلم کا سرقلم کرنے کا حکم ،ملزم معصوم بچیوں کو میٹھی چیزیں لے کردینے کا جھانسہ دیکراغوااورپھرریپ کرتاتھا،پولیس کاسپریم کورٹ میں بیان

اتوار 6 اپریل 2014 22:39

نوعمر لڑکیوں کا ریپ کرنے پرسعودی معلم کا سرقلم کرنے کا حکم ،ملزم معصوم ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) سعودی عر ب کی سپریم کورٹ نے معلم کو اغواء اورآٹھ معصوم لڑکیوں کا ریپ کرنے پر سزائے موت کا حکم سنادیا،سعودی اخبار کے مطابق ریاض کی مقامی عدالت نے سعودی معلم کو گزشتہ سال چھ سے گیارہ سال کی عمرکی لڑکیوں کواغواء کرکے اپنے مکان پر لے جاکر ریپ کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی تھی،معلم کا آخری نشانہ ایک نوسالہ لڑکی بنی جسے اس نے ایک شادی کی تقریب سے اغواء کیااوراپنے گھر لے جاکر اپنی حوس کا نشانہ بناڈالاجس کے بعد پولیس نے معلم کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا،پولیس نے عدالت کو بتایاکہ معلم کی عمر42سال اورشادی شدہ ہے اوراس کے چار بچے بھی ہیں،پولیس کے مطابق مجرم نوعمرلڑکیوں کو میٹھی چیزیں لے کردینے کا جھانسہ دیتااورپھر اپنے خاندان کو گھرچھوڑکرکہیں جانے کا کہہ دیتاجس کے بعد وہ لڑکیوں کو وہاں لے جاکر ریپ کرتاتھادلائل مکمل ہونے کے بعد اتوارکو سعودی سپریم کورٹ نے معلم کا سرقلم کرنے کا حکم سنادیا۔

متعلقہ عنوان :