ہم نے کشکول توڑا موجودہ حکمرانوں نے دیگ اٹھا لی، چودھری شجاعت حسین ،شہباز شریف انتقام کی سیاست چھوڑ دیں، پرویزالٰہی کے ترقیاتی منصوبے بند اور ان کی تختیاں اتار دیں، بھارت سے زرعی تجارت میں کسانوں کا خیال رکھیں ،سینئر اور پرانے مسلم لیگی ہمارے ساتھ سلوک پر شرمندہ ہیں، ہماری پارٹی کو ووٹوں سے نہیں ریٹرننگ افسروں کی ملی بھگت سے ہرایا گیا‘ صدرمسلم لیگ( ق)
اتوار 6 اپریل 2014 22:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہم نے کشکول توڑا موجودہ حکمرانوں نے دیگ اٹھا لی ،شہباز شریف انتقام کی سیاست چھوڑ دیں، انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کے جاری ترقیاتی منصوبے بند کر دئیے اور مکمل کیے گئے منصوبوں سے ان کے نام کی تختیاں اتار دیں، بھارت سے زرعی تجارت میں پاکستانی کسانوں کے مفادات کا خیال رکھا جائے، ہمارے ساتھ کیے گئے سلوک پر سینئر اور پرانے مسلم لیگی شرمندہ ہیں، ہماری پارٹی کو ووٹوں سے نہیں ریٹرننگ افسروں کی ملی بھگت سے ہرایا گیا۔
اتوارکوجاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں کیا۔چودھری شجاعت حسین نے کہا یہ عجیب بات ہے کہ ملک کے صدر کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ اگر پرویزمشرف کو سزائے موت ہوئی اور وزیراعظم نے انہیں معافی کیلئے لکھا تو وہ معافی دے دیں گے، کیا عدلیہ کے فیصلے سے پہلے یہ اعلان توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کروانا آئین کا تقاضا ہے اور بلدیاتی الیکشن نہ کرانا بھی آئین شکنی کے باعث غداری کے زمرے میں آتا ہے، دراصل ن لیگ بلدیاتی الیکشن کروانا نہیں چاہتی، بلدیاتی الیکشن کے معاملہ میں آئین کو توڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید ایک سوال پر کہا کہ شہباز شریف بدلے کی سیاست سے باز نہیں آئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے خاندان والوں کے خلاف کچھ ہاتھ آئے نہ آئے انہیں خوب رگڑو، شہباز شریف کی انتقامی کارروائیوں کے ٹھوس ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ بہت سے سینئر اور پرانے مسلم لیگی اس بات پر شرمندہ ہیں کہ انہوں نے ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ چھوڑ کر اچھا نہیں کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.