وزیراعظم کا”یوتھ لون اسکیم “خالصتاًحرام ہے ،مفتی محمدنعیم،لون اسکیم دینے اورلینے والے دونوں اعلانیہ اللہ تعالیٰ سے بغاوت کاجرم کررہے ہیں، سودی قرض ا سکیم ملکی معیشت کی مزیدتباہی کا باعث بنے گا، مہتمم جامعہ بنوریہ

اتوار 6 اپریل 2014 22:28

وزیراعظم کا”یوتھ لون اسکیم “خالصتاًحرام ہے ،مفتی محمدنعیم،لون اسکیم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ حکومت کا”یوتھ لون اسکیم “سودی ہونی کیوجہ سے خالصتاحرام ہے لون اسکیم لینے اوردینے والے دونوں گناہ کبیرہ کے مرتکب اوراعلانیہ اللہ سے بغاوت کاجرم کررہے ہیں اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم لینے سے اجتناب کریں،ہماری بداعمالیوں کیوجہ سے ملک پہلے ہی طرح طرح کے آفات کاشکارہے سودی قرض پر مبنی ا سکیم اللہ تعالی کی ناراضگی کاسبب بن کرملکی معیشت کی مزیدتباہی کا باعث بنے گا ،وزیر اعظم اگر قوم سے مخلص ہیں تو نسل نو کو سودی قرضوں کی بجائے قرضہ حسنہ یا روزگاروکاروبارکے مواقع فراہم کریں۔

ان خیالات کاظہارانہوں نے اتوارکوجامعہ بنوریہ عالمیہ میں مقامی نیوزچینل کوانٹرویوکے دوران کیا۔

(جاری ہے)

مفتی محمدنعیم نے مزیدکہاکہ حکومت کا نواجوانوں کیلئے سودی قرض کرپشن کے نئے دروازے کھولنے کے مترادف ہے ، وزیر اعظم نواز شریف قوم کیساتھ مخلص ہیں تونوجوانوں کوسودی قرضوں کی بجائے قرض حسنہ یا کاربارکے مواقع فراہم کرنے ہوں گے جس کیلئے ضروری ہے کہ امن وامان کی صورتحال بہتربنائی جائے ،تاجروں کوتحفظ اوردیگرمعاملات میں اعتماددلایاجائے اورایسے منصوبے شروع کئے جائیں جس سے گیس وبجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو تاکہ ہمارے کارخانے ،صنعتیں دوبارہ آبادہوں ، سودی قرض کے اجراء میں موجود کڑی شرائظ سے لگتاہے کہ حکومت نے قرض نہیں بلکہ کرپشن کے نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی ہے،جوکہ اسلام کے نام پر معارض وجود میں آنے والے ملک کے آئین ونظریہ سے متصادم اور ملکی معیشت کی تباہی کے اسباب ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جس کام میں اللہ کی ناراضگی شامل ہو اس میں برکتیں اور ترقی نہیں زوال آتاہے، قرآن مجید سورہ بقرہ کی آیت نمبر 279میں سود کو اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جنگ قرار دیا گیا ہے جبکہ بہت سی احادیث مبارکہ میں بھی سودکے حوالے سے سخت وعیدیںآ ئی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سود کھانے والے، سود کھلانے والے، یہاں تک کہ سود کا حساب لکھنے والے پر لعنت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کا”یوتھ لون اسکیم “سودی ہونی کیوجہ سے خالصتاحرام ہے لون اسکیم لینے اوردینے والے دونوں گناہ کبیرہ کے مرتکب اوراعلانیہ اللہ سے بغاوت کاجرم کررہے ہیں اس لئے عوام الناس سے اپیل ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم لینے سے اجتناب کریں،ہماری بداعمالیوں کیوجہ سے ملک پہلے ہی طرح طرح کے آفات کاشکارہے،سودی قرض پر مبنی ا سکیم اللہ تعالی کی ناراضگی کاسبب بن کرملکی معیشت کی مزیدتباہی کا باعث بنے گا ۔مفتی محمدنعیم نے کہاکہ عوام کوسودی قرضوں سے زیادہ پرامن پاکستان کی ضرورت ہے،حکمران بتائیں دہشت گردی ، بھتہ خوری ، ڈکیٹیوں کے باعث گھروں میں قید عوام کاروبار کیسے کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :