سری لنکا بھارت کوٹی 20ورلڈکپ کے فائنل میں شکست دیکرپہلی بارعالمی چمپئن بن گیا،131رنزکاہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 17.5اوورمیں حاصل کرلیا،ٹی20کاآخری میچ کھیلنے والے کماراسنگاکارا52رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیل کرمین آف دی میچ رہے،ویرات کوہلی کو مین آف دی سیریزقراردیاگیا

اتوار 6 اپریل 2014 21:31

سری لنکا بھارت کوٹی 20ورلڈکپ کے فائنل میں شکست دیکرپہلی بارعالمی چمپئن ..

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) سری لنکا بھارت کوٹی 20ورلڈکپ کے فائنل میں شکست دیکرپہلی بارعالمی چمپئن بن گیا،131رنزکاہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 17.5اوورمیں حاصل کرلیا،ٹی20کاآخری میچ کھیلنے والے کماراسنگاکارا52رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیل کرمین آف دی میچ رہے،ٹورنامنٹ میں شاندارکاکردگی پرویرات کوہلی کو مین آف دی سیریزقراردیاگیا۔

اتوارکوبنگلا دیش کے شہر میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں فائنل میچ بارش کے باعث40منٹ تاخیر کا شکار ہوا، بارش تھمنے کے بعد سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لنکن باؤلرز نے پوری اننگز کے دوران نپی تلی باوٴلنگ کی اوربھارت کومقررہ20اوورزتک چارکٹوں کے نقصان پر130رنزتک محدودرکھا،کوہلی کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے بازوکٹ پرکھل کرنہ کھیل سکا ویرات کوہلی نے58گیندوں پر4چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے77رنزبنائے، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما 29 اور یوراج سنگھ 11 رنز بنا سکے،سری لنکا کے نوان کولاسکرا، اینجلومیتھوز اور رانجنا ہیراتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

131رنز کے ہدف کیلئے سری لنکا نے پہلے اوور میں پانچ رن بنائے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پرکشال پریرا کیچ آوٴٹ ہو گئے۔جے وردھنے اور دلشان نے دوسری وکٹ میں36رنزکااضافہ کیااس موقع پردلشان18رنزبناکر ایشون کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔چھ اوور کے اختتام پر سری لنکا کے41رنز تھے دسویں اوورمیں جے وردھنے کورائناآؤٹ کرکے بھارت کو تیسری وکٹ دلائی اس کے بعدلاہیروتھریمانے کھیلنے آئے اورصرف سات رنزبناکرمشراکاشکاربنے تھشاراپریرا سنگاکارا کاساتھ دینے آئے دونوں نے بھارتی باؤلرزکاکھل کرمقابلہ کیااورعمدہ بیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کو13گیندیں قبل ہدف حاصل کرکے کامیابی دلادی ٹی 20کاآخری میچ کھیلنے والے سنگاکارانے35گیندیں کھیل کر52رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی تھشاراپریرا23رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے ایشون،موہت شرما ،رائنا اورمشرانے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بہترین بیٹنگ پرسنگاکارا کو مین آف دی میچ کاایوارڈ ڈیاگیا۔پورے ٹورنامنٹ میں ایک میچ بھی نہ ہارنے والی بھارتی ٹیم فائنل میں شکست کھاگئی۔سری لنکا کو 2009 کے فائنل میں پاکستان نے ہرایا تھا جبکہ دو سال قبل اپنے ہی ہوم گراوٴنڈ پر اسے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فائنل میچ سری لنکا کے دو تجربہ کار بلے بازوں مہیلا جے وردھنے اور کمارسنگاکارا کا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔ دونوں بلے باز ٹورنامنٹ کے بعد اس طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔بگ تھری کی تینوں ٹیمیں آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ جیتنے میں ناکام رہیں۔