آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہراکر تیسری مرتبہ ویمن ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اتوار 6 اپریل 2014 16:43

آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہراکر تیسری مرتبہ ویمن ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) آسٹریلیا نے انگلینڈ کوشکست دے کر تیسری مرتبہ ویمن ورلڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا ،جیت کے بعد آسٹریلوی خواتین ٹیم نے خوب ہلا گلہ کیا۔

(جاری ہے)

شیر بنگلہ کرکٹ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں انگلش ٹیم محتاط آغاز کے باوجود لڑکھڑاگئی ،ہیتھرنائٹ کے علاوہ کوئی بھی پلیئرجم کرنہ کھیل سکی،نائٹ نے29رنزبنائے۔

بیس اوورزمیں انگلش ٹیم 105رنزبناسکی ۔سارہ کوئٹے نے تین وکٹیں حاصل کیں،جواب میں آسٹریلوی ٹیم کوٹارگٹ حاصل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی،میگ لے ننگ کے44اورایلیزیپیری کے31رنز نے ٹیم کوہدف تک پہنچادیا۔جیت کے بعدفاتح کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔آسٹریلیا کی ٹیم مسلسل تیسری باریہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :