طالبان کمیٹی کو کسی دفتر کی ضرورت نہیں، مولانا یوسف شاہ،امریکی تسلط سے آزادی کے بعد ہی ملک میں اسلامی نظام نافذ ہوسکتا ہے ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 اپریل 2014 16:39

طالبان کمیٹی کو کسی دفتر کی ضرورت نہیں، مولانا یوسف شاہ،امریکی تسلط ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان کمیٹی کو کسی دفتر کی ضرورت نہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو کسی دفتر کے قیام کی ضرورت نہیں ،امریکی تسلط سے آزادی کے بعد ہی ملک میں اسلامی نظام نافذ ہوسکتا ہے۔مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ حکومت طالبان مذاکرات کی مخالفت کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی جھنڈے جلانے والوں سے مذاکرات ہوسکتے ہیں تو طالبان سے کیوں نہیں؟۔ طالبان کو کسی دفتر کے قیام کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میران شاہ پاکستان کاحصہ ہے۔ حکومت اور طالبان ملک اور عوام کے مفاد میں مستقل جنگ بندی کا اعلان کریں۔ افغان صدارتی انتخاب کے بارے میں مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ صدارتی الیکشن کے بعد بھی امریکا ہی کی مرضی چلے گی، نیا افغان صدر بھی کرزئی کی طرح امریکی ایجنٹ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :