آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،پنجاب میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، پشاور میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں ، محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیش گوئی ۔ تفصیلی خبر

اتوار 6 اپریل 2014 15:57

اسلام آباد /لاہور /پشاور/کوئٹہ /مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ، پنجاب میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، پشاور میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں ، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح سے ہی سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری تھی تاہم کچھ دیر بعد گہرے بادل چھا گئے۔مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کی بوندوں نے موسم کو حسین بنا دیا۔فیصل آباد میں تیز بارش نے جل تھل کر دیا جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔جھنگ اور گردو نواح میں بھی موسلا دھار بارش نے بھی خوشگوار موسم کا لطف دوبالا کر دیا۔

(جاری ہے)

پشاور میں ایک دن کے وقفے کے بعد بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔بارش کے باعث موسم میں خنکی ہو گئی ، نشیبی علاقے بھی زیر آب آ گئے۔ادھر کوئٹہ اور ڑوب میں بارش کے بعد موسم میں خوشگوار تبدیلی آگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا ، ڈی جی خان ڈویژن سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوہاٹ ڈویژن میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے ،سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ادھر پشاور شہر میں موسلا دھار بارش ہوئی تو سڑکیں تالاب بن گئیں۔

پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا تیز بارش کے باعث پانی دکانوں اور مکانوں میں بھی داخل ہوگیا۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک پشاور میں گیارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،