پاکستان کی حدود میں ڈرون حملوں کی بندش کو100 دن ہوگئے
اتوار 6 اپریل 2014 15:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) پاکستان کی جغرافیائی حدود کے اندرامریکی ڈرون حملوں کی بندش کو 100 دن پورے ہو گئے ہیں ۔وفاقی حکومت کہتی ہے کہ ان حملوں کی بندش ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ حملے کیوں بند ہوئے۔امریکی جاسوس طیاروں نے پاکستان کے قبائلی اوربندوبستی علاقوں پر 9 سال 9 مہینے اور 17 دنوں تک میزائل برساتے رہے۔ان حملوں میں القاعدہ اور طالبان کے کمانڈروں سمیت 3000 افراد لقمہ اجل بنے ۔ 26 دسمبر 2013 کو شمالی وزیرستان پر میزائل برسانے کے بعد ڈرون طیاروں نے کوئی حملہ نہیں کیا۔قبائلی عوام کاکہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ڈرون حملے نہ ہونے سے ظاہر ہوتاہے کہ ان حملوں میں حکومت کی مرضی شامل تھی۔
(جاری ہے)
اسمبلی سے مذمتی قرادادوں، دھرنو ں اور مظاہروں کے باجود ڈرون طیاروں کی پروازیں اب بھی جاری ہیں اوریہ بات مذاکرات کے لئے وزیرستان جانے والے طالبان کے رابطہ کاروں نے بھی بتائی کہ ان کی موجودگی میں وہاں ڈرون پروازیں کرتے رہے۔ پاکستان میں جب مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کی حکومتیں وجود میں آئیں توطالبان سے مذاکرات کا غلغلہ شروع ہوا تاہم اس جانب قدم بڑھانے میں جس عمل نے سب سے زیادہ رکاوٹ کھڑی کی وہ امریکا کی جانب سے طالبان قیادت میں شامل حکیم اللہ محسود اورولی الرحمن کونشانہ بنانا تھا جس کی وجہ سے ایک بارپھرامریکہ اورپاکستان کے تعلقات کشیدگی کا شکارہوگئے۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.