پی آئی نے تین سو ملازمین کوجعلی ڈگری پر برطرف کرنے کی تصدیق کر دی ، سپریم کورٹ کی ہدایات پر تین سو جعلی ڈگری رکھنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ، ترجمان مشہود تاجور ، پی آئی نے حیدرآباد، نوابشاہ، شکارپور، جیکب آباد اور پسنی کے روٹس پر اپنے دفاتر بند کردئیے

اتوار 6 اپریل 2014 14:55

پی آئی نے تین سو ملازمین کوجعلی ڈگری پر برطرف کرنے کی تصدیق کر دی ، سپریم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) پی آئی اے پچھلے چھ مہینوں کے دوران جعلی ڈگری رکھنے پر لگ بھگ تین سو ملازمین کو برطرف کرچکی ہے جن میں پائلٹس، انجینئرز اور ایئرہوسٹسز بھی شامل ہیں۔پی آئی کے ترجمان مشہود تاجور نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر تین سو جعلی ڈگری رکھنے والوں کے خلاف یہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جن میں پائلٹس، انجینئرز، ایئر ہوسٹسز اور دیگر شعبوں کے لوگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے اپنے ملازمین کی اسناد کی تصدیق کروائی تھی۔ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ نے چھ مہینے پہلے تقریباً 16 ہزار ملازمین کی اسناد کی تصدیق کا عمل شروع کیا تھا جو جلد ہی مکمل ہوجائے گا۔

مشہود تاجور نے کہاکہ تین ہزار سے زیادہ ڈگریاں تعلیمی اداروں کو تصدیق کیلئے ارسال کی گئی تھیں اس کے علاوہ پی آئی نے حیدرآباد، نوابشاہ، شکارپور، جیکب آباد اور پسنی کے روٹس پر اپنے دفاتر بند کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پہلے ان روٹس پر اپنے آپریشن بند کرچکی ہے۔ ان روٹس پر پروازیں پیپلزپارٹی کی حکومت نے شروع کی تھیں۔مشہود تاجور نے کہا کہ ان دفاتر کو بند کرنے کے بعد پی آئی اے کو پندرہ کروڑ سالانہ کی بچت ہوگی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان دفاتر کے عملے کو دیگر اسٹیشنز پر ایڈجسٹ کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :