کرینہ اب تامل فلم کے آئٹم نمبر میں نظر آئیں گی

اتوار 6 اپریل 2014 13:01

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) ہلکٹ جوانی کا زور لگا کر بے بو نے سب کو فیوی کول سے جوڑ لیا ہے اور اب تامل فلم میں انٹری دینے جارہی ہیں ، لیڈنگ رول میں نہیں ہوں گی بلکہ آئٹم نمبر میں نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

کرینہ کپور جب اسکرین پر آتی ہیں چھا جاتی ہیں، کبھی چھمک چھلو بن کر دلوں کو بے قرار کرتی ہیں ، تو کبھی ہلکٹ جوانی کا روتی ہے رونا، کبھی سب کو جوڑنے کی کرتی ہیں بات، اب پتا چلا ہے کہ جہاں وہ اکشے کمار کی مووی گبر میں آئٹم نمبر پر تھرکیں گی ۔ وہیں تامل فلم میں بھی کچھ ایسا ہی کرتے ہوئے نظر آئیں گی ۔فلم کا نام ہے انجان جس میں یہ آئٹم نمبر ہوگا۔ کہا جارہا ہے کہ اس اکلوتے گانے کے لیے بے بو نے خوب سارا معاوضہ بھی حاصل کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :