اسٹار وار7 کی عکسبندی کا آغازمئی میں مراکش سے ہو گا، اسٹاروارز سلسلے کی فلم 30سال کے وقفے کے بعد بنائی جا رہی ہے

اتوار 6 اپریل 2014 13:00

رباط (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) فلم ” اسٹاروارز سیون “ کی عکسبندی آئندہ ماہ مراکش میں شروع ہوگی۔ ہالی وڈ فلم ساز جے جے ابراھام کے مطابق اسٹار وارز ایپی سوڈ سیون کی عکسبندی کا آغاز مئی میں مراکش میں کیاجا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ 14مئی سے وہاں فلمبندی شروع کرینگے جو دو ہفتے جاری رہے گی۔ مراکش میں تخیلاتی سیارے ٹیٹون کا سیٹ بنایا جا رہا ہے ۔ مراکش میں دو ہفتوں کی عکسبندی کے بعد فلمی یونٹ تنزانیہ جائے گا جہاں فلم کاایک دوسرا حصہ فلم بند ہوگا ۔ یاد رہے کہ اسٹاروارز سلسلے کی فلم 30سال کے وقفے کے بعد بنائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :