نئی تھرل فلم”دی ایکس پینڈیبلز3 “کاٹیزر ٹریلر جاری، آرنلڈ شوارزنیگر اور جان ریمبو دیگر کئی سپر ہٹ اسٹارز اب ایکساتھ دھوم مچاتے نظر آئیں گے،فائٹرز پر مبنی یہ سنسنی خیز فلم لائنز گیٹ کے تحت رواں سال15اگست کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے

اتوار 6 اپریل 2014 13:00

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) ہالی وڈ کے مشہور و معروف ایکشن ہیروز آرنلڈ شوارزنیگر اور مشہورِ زمانہ جان ریمبو دیگر کئی سپر ہٹ اسٹارز اب ایکساتھ سنیما اسکرین پر دھوم مچاتے نظر آئیں گے جنکی ایکشن سے بھرپور نئی سنسنی خیز فلم “دی ایکس پینڈیبلز3 اگست میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرک ہوجز کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم بلاک بسٹرہالی ووڈ ایکشن فلم سیریز دی ایکس پینڈیبلز سلسلے کی تیسری کڑی ہے جسکی کہانی ایکس پینڈیبلز نامی ایک ایسے گروپ کے گِرد گھوم رہی ہے جو طاقت کے حصول کی کھینچا تانی میں بٹ کردو گروپوں میں تقسیم ہو جاتاہے۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں سیلویسٹر اسٹالون اورآرنلڈ شیوارزنیگرکے علاوہ جیٹ لی، جیسن سٹیتھم ،انٹونیو بینڈارس،میل گبسن،ویزلی اسنائپس، ٹیری کریو، ڈولف لینگرین اور ہیریسن فورڈ شامل ہیں۔اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان پر کھیل جانے والے فائٹرز پر مبنی یہ سنسنی خیز فلم لائنز گیٹ کے تحت رواں سال15اگست کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :