کشمور میں مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

اتوار 6 اپریل 2014 12:48

کشمور میں مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) کندھ کوٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے سندھ کے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ جانے والی مسافر بس اپنی منزل کے قریب پہنچنے سے قبل انڈس ہائی وے پر الٹ گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو کندھ کوٹ، شکار پور اور غوث پور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمی دم توڑ گئے تاہم دیگر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت منظوراحمد، بھور اور امجد علی کے نام سے ہوگئی ہے، تینوں افراد کندھ کوٹ ہی کے رہائشی تھے، اسپتال انتطامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :