فٹبال میچ فکسنگ :7 انگلش لیگ پلیئرز کو حراست میں لے لیا گیا،دسمبر میں گرفتار شدہ6 افراد کو بھی ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ دھرلیا گیا، پولیس تمام 13 لوگوں سے رشوت ستانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تفتیش کررہی ہے

ہفتہ 5 اپریل 2014 01:46

فٹبال میچ فکسنگ :7 انگلش لیگ پلیئرز کو حراست میں لے لیا گیا،دسمبر میں ..

لندن ( آن لائن ) میچ فکسنگ میں ملوث مزید 7 انگلش لیگ پلیئرز کو حراست میں لے لیا گیا،ان کی عمریں 18 سے 30 برس کے درمیان ہیں۔دسمبر میں گرفتار شدہ6 افراد کو بھی ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ دھرلیا گیا، پولیس تمام 13 لوگوں سے رشوت ستانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تفتیش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمال مغربی انگلینڈ میں لیگ کلبز سے وابستہ مزید 7 پلیئرز کو فٹبال میچز فکسنگ الزامات پر حراست میں لے لیا گیا،میڈیا نے نیشنل کرائم ایجنسی کے توسط سے بتایاکہ ان ساتوں فٹبالرز کی عمریں 18 سے 30 برس کے درمیان ہیں،ان افراد کے خلاف ثبوت ملنے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔

مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں، پولیس تمام13 افراد سے رشوت ستانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تفتیش کررہی ہے۔ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہاکہ ایف اے کو این سی اے کی جاری تحقیقات بشمول مزید گرفتاریوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں ، ان الزامات سے متعلق ہمارا حکام سے رابطہ ہے ، ایف اے اس وقت کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے قاصر ہے۔

متعلقہ عنوان :