کراچی،ہاکی ٹیم کے کوچ اصلاح الدین صدیقی سے نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر قیمتی اشیاء اور نقدی چھین لی

ہفتہ 5 اپریل 2014 23:23

کراچی،ہاکی ٹیم کے کوچ اصلاح الدین صدیقی سے نامعلوم افراد گن پوائنٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف کوچ اصلاح الدین صدیقی سے نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر قیمتی اشیاء اور نقدی چھین لی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق 1978ء میں پاکستان کی قیادت کرنے والے اصلاح الدین کا واقعے میں موبائل فون، نقدی اور گاڑی چھین لی گئی۔انہیں اپنے گھر کے باہر سے گن پوائنٹ پر تین ڈاکووٴں نے اغواء کیا تھا۔انہیں مسلح افراد نے تیس منٹ تک اپنی تحویل پر رکھا بعد میں انہیں چھوڑ دیا اور قیمتی اشیاء لیکر فرار ہوگئے۔