مذاکراتی عمل سے بہت سی امیدیں ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے ہرحربہ اختیارکیا جائے گا ،انجینئر شوکت اللہ ، ملک میں امن کے قیام کیلئے ہرحربہ اختیار کیا جائیگا، دس سالہ مسئلہ دس دن میں حل نہیں ہو سکتا ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 اپریل 2014 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل سے بہت سی امیدیں ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے ہرحربہ اختیارکیا جائے گا۔میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے کہا کہ طالبان کیساتھ مذاکرات سے قیام امن کی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، حکومت امن کے قیام کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کیلئے ہرحربہ اختیار کیا جائیگا، دس سالہ مسئلہ دس دن میں حل نہیں ہو سکتا۔گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ فاٹا کو مین اسٹریم لائن میں لانا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا کے سامنے جائے۔ انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے میں نے فاٹا اولمپکس بنائی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے تعاون کیا اپنے وقتوں میں فاٹا سے بڑے اچھے کھلاڑی نکلیں گے،جن کا مستقبل شاندار ہوگا۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں میڈلز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔