موجودہ حکومت نے مالیاتی اداروں سے 240 کروڑ ڈالرقرضہ لیا

ہفتہ 5 اپریل 2014 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء)موجودہ حکومت نے اپنے اقتدار کے آٹھ ماہ کے دروران آئی ایم ایف سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے دو ارب چالیس کروڑ ڈالرقرضہ لیا۔

(جاری ہے)

جس پر اٹھارہ کروڑانہتر لاکھ ڈالر سود ادا کیا گیا۔ جولائی سے فروری دوہزار چودہ کے دوران حکومت نے بجٹ فنانسنگ کیلئے مقامی بینکوں اور مالیاتی داروں سے ایک ہزار دو سو اٹھاسی ارب روپے قرضہ لیا جس پر سات سواکیاسی ارب روپے سود ادا کیا گیا۔