رواں مالی سال کے اختتام پر مہنگائی شرح 8.8 فیصد رہے گی، آئی ایم ایف

ہفتہ 5 اپریل 2014 22:29

رواں مالی سال کے اختتام پر مہنگائی شرح 8.8 فیصد رہے گی، آئی ایم ایف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح ابتدائی اندازے سے زائد رہے گی۔ موجودہ مالی سال کے اختتام پر یہ شرح 8.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ جنوری میں عالمی مالیاتی ادارے نے ملک میں افراط زر کی شرح 7.9فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی تھی جبکہ مارچ میں ہی مہنگائی میں اضافے کی شرح 8.5 فیصد پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال کے دوران افراط زر کی شرح9 فیصد پر رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے بعد آنے والے برسوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہو گی ۔ مالی سال 2015-16 کے دوران یہ شرح 7 فیصد اور 2016-17 کے دوران6فیصد پر رہنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق ضروری نہیں کہ آئی ایم ایف کی پیش گوئیاں درست ثابت ہوں کیونکہ یہ رپورٹیں حکومت کے فراہم کردہ اعدادوشمار پر مبنی ہوتی ہے جس پر مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں بھی اثرانداز ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :