450میگا واٹ صلاحیت کے حامل حبکو ،گدو پاور پلانٹس میں تکنیکی خرابی ، لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا،طلب 11600میگا واٹ تک پہنچ گئی ،شہری علاقوں میں10 سے 12 ،دیہی علاقوں میں 14سے 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

ہفتہ 5 اپریل 2014 21:46

450میگا واٹ صلاحیت کے حامل حبکو ،گدو پاور پلانٹس میں تکنیکی خرابی ، لوڈ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) حبکو اورگدو پاور پلانٹس میں تکنیکی خرابی کے باعث 450میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ، بعض شہری علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ۔ این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق 300میگا واٹ کے حبکو اور 150میگا واٹ صلاحیت کے حامل گدو پاور پلانٹس میں تکنیکی خرابی کے باعث پیداوار بند ہونے سے مجموعی طور پر 450میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی جس سے بجلی کی پیداوار کم ہو کر 9600میگا واٹ کی سطح پر آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اسکے مقابلے میں طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 11600میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے ۔ گزشتہ روز ہائیڈل سے 2120‘ تھرمل سے1540اوور آئی پی پیز سے 5940میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مختلف شہری علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی جبکہ مجموعی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 جبکہ دیہی علاقوں میں 14سے 16گھنٹے ریکارڈ کیا گیا ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹیوب ویل نہ چلنے سے پانی کا بحران بھی شدید ہو گیا جس پر شہریوں کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :