حکومت کا 14طالبان قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 5 اپریل 2014 21:18

حکومت کا 14طالبان قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) حکومت نے طالبان کی طرف سے حکومتی کمیٹی کو فراہم کردہ فہرست میں 7 قیدیوں سمیت 14افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر داخلہ کے قریبی ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے ابتدائی طور پر 300قیدیوں کی فہرست کمیٹی کے حوالے کی گئی تھی جن میں زیادہ تر جنوبی وزیرستان اور سوات کے طالبان کمانڈروں کی تھی ۔

(جاری ہے)

حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 14قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 7وہ قیدی ہیں جن کا طالبان نے مطالبہ کیا ہے جبکہ 7افراد کے نام فہرست میں شامل نہیں ہے

ان قیدیوں کے بارے میں ذرائع کے کہنا ہے کہ ان کو کراچی ، لاہور اور ملک کی دیگر جیلوں سے ایک مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے اور ان کی رہائی آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔ طالبان نے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور اس کو امن کی طرف ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے ۔ یاد رہے کہ دونوں کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد وزیر داخلہ نے بھی میدیا سے گفتگو کے دوران ان قیدیوں کی رہائی کا عندیہ دیا ۔ قیدیوں کی رہائی کے اعلان کے بعد شمالی ، جنوبی وزیرستان میں طالبان کی جانب سے خوشی میں فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :