بلوچستان میں امن وامان کی بحالی اور کرپشن وکمیشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،جعفر خان مندوخیل

ہفتہ 5 اپریل 2014 20:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو ایکسائز اور ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی بحالی اور کرپشن وکمیشن کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم نے اسے مقاصد میں سرفہرست رکھا ہے کیونکہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی اسی سے ہی وابستہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا جعفر مندوخیل نے گذشتہ دس سالہ ادوار میں بلوچستان کے وسائل کو بے دردی سے جیبوں کی نذر کیا گیا اگر یہ وسائل صوبے کی ترقی پر لگائے جائے تو آج صوبے کے مسائل کافی حد تک حل ہوجاتے ہم نے اسی وقت بھی اسمبلی سے لیکر ہر فورم پر یہی بات کی اور موجودہ حکومت میں شمولیت کے وقت ہماری ترجیح یہی تھی کہ امن کی بحالی اور کرپشن وکمیشن کے خاتمے کو اولین ترجیح دی جائیگی جعفر خان مندوخیل نے کہاکہ بلوچستان کیلئے آج بھی کام کی ضرورت ہے تنقید کی سیاست کے کے بجائے مل بیٹھ کر صوبے کے عظیم تر مفاد میں سوچا جائے جوکہ وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ وفاق بلوچستان کے اہم مسائل پر توجہ دیں اور بلوچستان میں بڑے منصوبے شروع کئے جائیں مواصلاتی شعبے کے بڑے منصوبوں کو فنڈز جاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قومی شاہراہوں پر کام کا آغاز ہو۔

متعلقہ عنوان :