شہر قائد میں بدامنی کا تسلسل جاری،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 3افراد جاں بحق

ہفتہ 5 اپریل 2014 20:35

شہر قائد میں بدامنی کا تسلسل جاری،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) شہر قائد میں بدامنی کا تسلسل جاری ۔ہفتہ کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر راڈو ٹاور، ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے 30سالہ ظہور ہاشمی ولد ضمیر ہاشمی کو شدید زخمی کردیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 22سالہ رسول بخش ولد محمد رمضان افغانی زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق مضروب ظہور کو اسپتال کے جایا گیا جہاں دوران علاج مضروب ہلاک ہو گیا جبکہ زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے مقتول ظہور اپنے گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ ملزمان نے مزاحمت پر ظہور کو گولی مار دی مقتول متحدہ کا کارکن تھا جبکہ زخمی ڈاکو ہے ملزم کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

سائٹ اے تھانے کی حدود میٹروول باوانی چالی خیبر گیٹ کے قریب مسلح افراد نے 22سالہ فرحان ولد محمد اسلم کو گولیاں مارکر زخمی کردیا ،جو بعد میں دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا ۔مقتول فیکٹری کا ملازم ،5بھائیوں اور 3بہنوں پر تیسرے نمبر پر تھا۔دو ماہ بعد مقتول کی شادی ہونی تھی ۔

پولیس کے مطابق مقتول اورنگی ٹاوٴن سیکٹر 4مکان نمبر C-73کا رہائشی اور اس کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا ۔

مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کردیا گیا ،جو اسے کوئٹہ لے گئے ۔ڈاکس کے علاقے شیریں جناح کالونی کی جھاڑیوں سے 22سالہ اویس ولد نصیر احمد کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔پولیس کے مطابق مقتول جمعہ کی شب اپنے والد کے ساتھ مدنی مسجد گیا تھا ،جہاں سے وہ لاپتہ ہوگیا تھا ۔مقتول چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے ۔مقتول پہلے برنس روڈ پر رہائش پذیر تھا جبکہ آج کل اس کی رہائش ناظم آباد میں تھی۔

متعلقہ عنوان :