سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس میں نیا عبوری چالان تیارکرلیا گیا ، تعداد 47ہوگئی

ہفتہ 5 اپریل 2014 20:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس میں نیا عبوری چالان تیارکرلیا گیا،گواہوں کی تعداد 47 ہوگئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پرویزمشرف کے خلاف نیا عبوری چالان تیارکیا گیا ہے جس کی پراسیکوٹرنے منظوری دیدی،نیا عبوری چالان پیرکو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا،پراسیکوٹرندیم تابش کا کہنا ہے کہ نئے عبوری چالان میں مشرف کو خانہ نمبر تین میں بطورملزم رکھا گیا ہے،وکلا کو ججز کالونی میں داخلہ سے روکنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی تھی، جسے انورڈارنے محفوظ کرلیا تھا اب بطورثبوت عدالت میں پیش کیا جائیگا،چالان میں ایک گواہ کے اضافہ کے بعد گواہوں کی کل تعداد سینتالیس ہوگئی۔