مشرف کیس ،وزیر اعظم نے وفاقی وزراء ، مشیروں اور ن لیگ کے رہنماوٴں کو بیان بازی سے روک دیا،پرویز مشرف کیخلاف مقدمات عدالت میں ہیں ،اسلئے بیان بازی سے گریز کیا جائے ، ہدایت نامہ

ہفتہ 5 اپریل 2014 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزراء ، مشیروں اور ن لیگ کے رہنماوٴں کو مشرف کیس کے حوالے سے بیان بازی سے روک دیا۔ اس حوالے سے آئندہ صرف وزارت داخلہ ہی بیان جاری کر سکے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے مشرف کیس کے حوالے سے ہدایات وزراء اور پارٹی رہنماوٴں کو پہنچا دی ہیں۔ وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت ، وزیراعظم کے معاونین اور پارٹی رہنماوٴں سے کہا گیا کہ پرویز مشرف کیخلاف مقدمات عدالت میں ہیں۔ اسلئے بیان بازی سے گریز کیا جائے اس حوالے سے آئندہ صرف وزارت داخلہ ہی بیان جاری کر سکے گی۔

متعلقہ عنوان :