سیاچن گلیشیر پگھلنے سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے ، دفتر خارجہ، 1989 میں سیاچن پر سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے تھے تاہم بھارتی فوج نے ایسا نہیں ہونے دیا ، تسنیم اسلم کا انٹرویو

ہفتہ 5 اپریل 2014 20:06

سیاچن گلیشیر پگھلنے سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے ، دفتر خارجہ، 1989 میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) پاکستان نے کہا ہے کہ 1989 میں سیاچن پر سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے تھے تاہم بھارتی فوج نے ایسا نہیں ہونے دیا ، پیس زون بنانے پر بات چیت آگے نہیں بڑھ رہی۔ایک انٹرویو میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہاکہ بھارتی ہٹ دھرمی سے اخراجات بڑھ رہے ہیں اور گلشیئر پگھلنے سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے انکشاف کیا کہ 1989 میں سیاچن پر سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے تھے تاہم بھارتی فوج نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پیس زون بنانے پر بات چیت آگے نہیں بڑھ رہی۔ بھارتی جارحیت سے طرح طرح کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں بھارت ہوش کے ناخن لے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیاچن پاک بھارت جامع مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہے۔