وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں سوائن فلو کے باعث2شہریوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس، رپورٹ طلب

ہفتہ 5 اپریل 2014 19:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور میں سوائن فلو کے باعث2شہریوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مشیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ سوائن فلوکی روک تھام کے لیے ہنگامی طورپراحتیاطی اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ایک،ایک زندگی قیمتی ہے ،سوائن فلو کی روک تھام میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔