Live Updates

کراچی میں پولیس غیر سیاسی ہوجائے امن بھی ہو جائے گا، عمران خان

ہفتہ 5 اپریل 2014 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس غیر سیاسی ہوجائے تو امن بھی ہو جائے گا، الیکشن میں جیتنے والے اپنی ذات کی وجہ سے نہیں تحریک انصاف کی وجہ سے جیتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ طالبان کی اکثریت امن کے لیے تیار ہے، 10سال میں 6ہزار آپریشن ہوچکے ہیں، کچھ عناصر ہیں جو چاہتے ہیں امن قائم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں سب سے زیادہ خیبرپختونخواکے عوام خوش ہیں، امن کے لیے قانون کی بلادستی ضروری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :