فائنل میں سری لنکا کو فتح دلاوٴں گا، لیستھ مالنگا کا عزم

ہفتہ 5 اپریل 2014 17:01

فائنل میں سری لنکا کو فتح دلاوٴں گا، لیستھ مالنگا کا عزم

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف قیادت کرنے والے فاسٹ بولر لیستھ مالنگا نے کہاہے کہ وہ فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ سری لنکا کوورلڈ ٹی 20چمپئن بنائیں گے۔ ایک انٹرویو میں مالنگا نے کہاکہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل میں ٹیم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں ۔

(جاری ہے)

انکی ٹیم کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ کالی آندھی کے خلاف سیمی فائنل میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ مالنگا نے کہاکہ وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مربتہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا ٹائٹل اپنی ٹیم کو دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے اس مقصد کے لئے پوری ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :