چوہدری نثار کی زیر صدارت حکومتی اور طالبان کمیٹوں کا مشاورتی اجلاس جاری

ہفتہ 5 اپریل 2014 16:51

چوہدری نثار کی زیر صدارت حکومتی اور طالبان کمیٹوں کا مشاورتی اجلاس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) حکومتی اور طالبان کمیٹوں کا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں مذاکرات کے مختلف امور پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ہاؤس میں جاری اجلاس میں چوہدری نثار نے طالبان کے غیر عسکری قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے حکومتی اقدام سے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو آگاہ کیا جسے اراکین نے سراہا جبکہ اجلاس میں مذاکراتی عمل پر مشاورت بھی کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں طالبان کے ساتھ اگلی ملاقات کی جگہ اور وقت کا تعین کیا جائے گا، طالبان قیدیوں کی فہرست پر بھی تبالہ خیال کیا جائے گا اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مذاکرات سے قبل طالبان کمیٹی کے کوارڈینیٹر پروفیسر ابراہیم کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں کہ حکومت کی جانب سے رہا کئے گئے افراد طالبان سے ہے یا نہیں تاہم انہوں نے آج ملاقات میں مذاکرات کے حوالے سے پیشرفت کی امید کا اظہار کیا۔