فیصل آباد، چکن بریڈرزمیں اعلیٰ نسل کی دیسی مرغیوں و مرغوں کی تقسیم کی تقریب 8اپریل کو ہو گی

ہفتہ 5 اپریل 2014 16:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زیر اہتمام چکن بریڈرزمیں اعلیٰ نسل کی دیسی مرغیوں و مرغوں کی تقسیم کی تقریب 8اپریل بروز منگل کو منعقد ہو گی جبکہ اس موقع پر گھریلو سطح پر مرغیاں پالنے کے بارے میں ورکشاپ بھی منعقد کی جائیگی جس میں سینکڑوں چکن بریڈرز مرد وخواتین حضرات شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ کے ترجمان کے مطابق گھریلو سطح پر دیسی مرغیاں پالنا ایک انتہائی منافع بخش کاروبار اور صحت مند مشغلہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تربیتی ورکشاپ میں مرغی پال حضرات کو مرغیوں و مرغوں کی افزائش نسل کے طریقہ کار ان کی اقسام اور متعلقہ امور کے بارے میں رہنمائی و معلومات فراہم کی جائیں گی ۔انہوں نے بتایاکہ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد خان ہوں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ فیکلٹی آف اینیمل ہسبینڈری جامعہ زرعیہ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں 100چکن بریڈرز میں دیسی مرغیاں و مرغے تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :