نیپرا نے کے الیکٹرک کے دو پاوریونٹس لیزپردینے کی منظوری دیدی ،انرجی کمپنی ان یونٹس کوکوئلے پرمنتقل کریگی

ہفتہ 5 اپریل 2014 16:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) نیپرا نے کے الیکٹرک کے دو پاوریونٹس لیزپردینے کی منظوری دیدی،انرجی کمپنی ان یونٹس کوکوئلے پرمنتقل کرے گی۔

(جاری ہے)

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے بن قاسم پاورپلانٹ کے دو یونٹس لیزپردینے کی منظوری دے دی ہے، یونٹ نمبرتین اورچار کے انرجی کمپنی کو طویل مدت کیلئے لیزپردیئے جائیں گے،کمپنی ان دونوں یونٹس کوکوئلہ پرمنتقل کرے گی،کوئلہ پرمنتقل کرنے کے بعد ان یونٹس سے چارسوبیس میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی،جس کے لئے کے انرجی کمپنی کونیپرا سے جنریشن لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :